آستانہ،8مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)قازق دارالحکومت آستانہ میں شام کے حوالے سے مذاکرات میں سیف زونز سے متعلق معاہدہ طے پانے کے بعد پْرتشدد کارروائیوں میں کمی آنے کے باوجود پیر کے روز بشار حکومت کی جانب سے گولہ باری اور فضائی حملے کیے گئے۔ فائر بندی کی یہ خلاف ورزیاں بالخصوص دمشق کے نواحی علاقوں اور حماہ میں ریکارڈ کی گئیں۔لڑائی کے آخری معرکوں میں توجہ کا محور حماہ صوبہ تھا جہاں شامی حکومت کی افواج نے شمالی نواحی علاقوں میں پیش قدمی کو یقینی بنایا۔علاوہ ازیں دارالحکومت دمشق کے مشرقی حصوں بالخصوص قابون اور جوبر میں بشار کی فوج کی جانب سے بم باری اور گولہ باری دیکھنے میں آئی۔ یہ وہ علاقے ہیں جو مبینہ طور پر سیف زونزسے متعلق معاہدے میں شامل ہیں۔